کراچی میں سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کر دیں، درجہ حرارت 41 ڈگری تک پہنچ گیا، شہری بھُن گئے

ویب ڈیسک – گرمی کے موسم کا ابھی آغاز ہے مگر شہر قائد کراچی میں ابھی سے سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کر دی ہیں اور شہر میں دن کے وقت درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ شہر میں گرم موسم دیکھتے ہوئے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے  شدید گرمی میں شہری غیر ضروری طورنکلے سے منع کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، شہرمیں گرم خشک اور خشک ہوا چلنے سے شہریوں کا باہر نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔ دوپہرایک بجے شہر کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

محکمہ موسمیات نے 3 مئی تک شہر قائد میں شہرقائد میں شدید گرمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے اور خبردار کیا کہ شہری شدید گرمی میں گھروں سے باہر نہ نکلیں، پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اگر کوئی شخص ہیٹ ویو سے متاثر ہوجائے تو اسے فوری طور پر ٹھنڈی اور سایہ دار جگہ منتقل کردیا جائے۔