ضمانت میں توسیع، نوازشریف نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

ویب ڈیسک – سابق وزیراعظم نواز شریف نے ضمانت میں توسیع کے لئے سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کرتے ہوئے درخواست دائر کردی۔ نواز شریف کی عبوری ضمانت 6 مئی کو ختم ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کے وکیل نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 26 مارچ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کررکھی ہے، اس درخواست پر فیصلہ ہونے تک ان کو موکل نوازشریف کی عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے۔

یاد رہے کہ رواں سال 26 مارچ کو سپریم کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر 6 ہفتوں کے لیے عبوری ضمانت منظور کی تھی تاہم عدالتی فیصلے کے مطابق نواز شریف ملک چھوڑ کر نہیں جا سکتے۔

اس کے بعد گزشتہ ہفتے نواز شریف نے فیصلے کے خلاف ایک درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں دل اور گردوں کے امراض لاحق ہیں اور ان کا علاج صرف بیرون ملک ہی ممکن ہے لہٰذا انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔ اسی لئے ان کے وکیل نے آج عدالت سے استدعا کی ہے کہ 26 مارچ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کررکھی ہے، اس درخواست پر فیصلہ ہونے تک ان کو موکل نوازشریف کی عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے۔