گیم آف تھرونز کے پاکستانی “ٹیرئین لینسٹر” کی قسمت کھل گئی، بڑی کمپنی نے اپنے اشتہار میں لے لیا

ویب ڈیسک – سوشل میڈیا پر کچھ عرصے سے مشہور ہالی وڈ  ٹی وی سیریل  گیم آف تھرونز کے کردار “ٹیرئین لینسٹر” کا ہم شکل نظر آرہا ہے، جو اصل میں ہالی وڈ سٹار نہیں بلکہ راولپنڈی کا رہائشی روزی خان ہے۔

روزی خان کو گیم آف تھرونز کے کردار “ٹیرئین لینسٹر”  کا ہم شکل ہونے کی وجہ سے بہت شہرت ملی لیکن اب روزی خان اب  شہرت نئی بلندیوں کو چھونے والے ہیں کیونکہ پاکستان کی ایک بڑی کمپنی نے انہیں اپنے ٹی وی ایڈ میں لے لیا ہے۔

سوشل میڈیا  سلیبرٹی 26 سالہ روزی خان کو کچھ عرصہ قبل کوئی بھی نہیں جانتا تھا  لیکن ان کی زندگی اس وقت  بدل گئی جب ان کے ہوٹل کے مالک کے بیٹے نے ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیں۔

 

روزی خان اور ٹیرئین لینسٹر دونوں ایک دوسرے کے  نہ صرف ہم  شکل ہیں بلکہ دوںوں کا قد ، رنگ اور بالوں کا سٹائل بھی ایک جیسا ہے۔

روزی خان کے مطابق ان کا فلموں میں کام کرنے کا خواب بھی بہت جلد پورا ہو جائے گا۔