آصف علی زرداری کا پشتون تحفظ موومنٹ کی حمایت کا اعلان، بلاول کی محسن داوڑ سے ملاقات

ویب ڈیسک ۔ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس کانفرنس میں انتہائی اہم اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی ایم یعنی پشتون تحفظ موومنٹ کا وقت ختم ہو چکا، انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ پی ٹی ایم کو پاکستان کی دشمن قوتوں کی بھرپور مالی سپورٹ حاصل ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آری کی پریس کانفرنس کے فوری بعد کل ہی چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے جوابی پریس کانفرنس کی اور ڈی جی آئی ایس پی آر پر شدید تنقید کی، جس پیپزپارٹی کا یہ موقف واضح ہو گیا کہ وہ اداروں سے ٹکرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

آج بلاول بھٹو کے والد اور سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی پشتون تحفظ موومنٹ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے اور بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں پی ٹی ایم کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ سے ملاقات بھی کی ہے۔

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں کئی اہم باتیں زیر غور آئیں۔ آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ کھیل کبھی ختم نہیں ہوتا۔ آصف زرداری کہتے ہیں کہ قبائلی علاقوں کے لوگوں کو قومی دھارے میں لایا جائے۔