تحریک لبیک یارسول اللہ کے سرپرست اعلیٰ پیر افضل قادر ی نے معافی مانگ لی، سیاست کو خدا حافظ کہہ دیا

ویب ڈیسک ۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سرپرست اعلیٰ پیر افضل قادری نے سیاست کو خدا حافظ کہتے ہوئے نہ صرف استعفیٰ دے دیا بلکہ ماضی میں فوج، عدلیہ اور دیگر اداروں کے خلاف دیئے گئے بیانات پر معافی بھی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے  سر پرست اعلیٰ پیر افضل قادری نے اپنی جماعت کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ تحریک لبیک کے سربراہ پیر افضل قادری ان دنوں جیل میں قید ہیں، جہاں سے انہوں نے اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

جیل سے جاری کیے گئے پیغام میں پیر افضل قادری نے ماضی میں دیئے گئے دھرنوں کے دوران آرمی چیف اور چیف جسٹس کے خلاف قتل اور قادیانیت کے  جاری کیے گئے فتووں پر معافی مانگی بھی مانگ لی۔ اور ساتھ ہی انہوں نے سیاست کو خیر باد کہتے ہوئے اپنی جماعت کو اپنا استعفیٰ بھی دے دیا۔

یاد رہے کہ پیر افضل قادری اور مولانا خادم رضوی کو  گزشتہ برس نومبر میں عاسیہ بی بی کیس کے فیصلے کے بعد آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور اس وقت کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کیخلاف انتہائی غیر اخلاقی اور متنازعہ زبان کا استعمال بعد کریک ڈاون کے دورانو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ یہ دونوں آج کل کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔