وزیراعظم عمران خان نے نہایت پریشان، پسندیدہ مشغلہ بھی چھوڑ، کپتان کے قریبی ساتھی کا بڑا انکشاف

ویب ڈیسک ۔ وزیراعظم  عمران خان ایک سپورٹس مین رہ چکے ہیں اور انہیں اپنی فٹنس کا کتنا خیال ہے یہ ہر کوئی جانتا ہے، اسی لئے 65 سال کی عمر میں بھی وزیراعظم عمران خان باقاعدہ جم جاتے ہیں اور ایک نوجوان کی طرح چاق چوبند نظر آتے ہیں۔

اب یہ خبر آئی ہے کہ ملکی حالات نے وزیراعظم عمران خان کو اتنا پریشان کر دیا ہے کہ انہوں نے اپنا پسندید مشغلہ یعنی والک، جاگنگ اور جم جانا بھی چھوڑ دیا ہے۔ یہ انکشاف وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی اور صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کیا۔

صدر پاکستان عارف علوی نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم عمران خان کچھ عرصے سے نہایت پریشان تھے اور انہوں نے ورزش کرنا بھی چھوڑ دی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان کو جب خبریں ملتی ہیں کہ یہ کام نہیں ہو رہا وہ کام نہیں ہو رہا تو اس سے وہ بہت پریشان ہو جاتے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں

 

یاد رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے سے ملک میں معاشی بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، جو تحریک انصاف حکومت کڑا امتحان بنتا جا رہا ہے۔