دھوکہ دہی کا الزام، شاہد خان آفریدی 28مئی کو عدالت طلب،6 کروڑ ہرجانے کا مطالبہ

ویب ڈیسک ۔ پاکستان سابق سٹار کرکٹر اور کرڑوں دلوں کی دھڑکن شاہد آفریدی پر دھوکہ دہی کا الزام لگ گیا، ایک معروف ملکی کمپنی نے بوم بوم آفریدی پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ بھی دائر کر دیا، سٹار کرکٹر کو سندھ ہائی کورٹ میں طلب کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک معروف ملکی کمپنی “ماسٹر بیوریج” نے سٹار کرکٹر بوم بوم آفریدی پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے کمپنی کے ساتھ کئے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوسری کمپنی دوسری کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے جبکہ مذکورہ کمپنی کے ساتھ ابھی تک آفریدی معاہدے میں ہیں۔

کمپنی نے سندھ ہائی کورٹ  میں درخواست دائر کرتے ہوئے شاہد آفریدی سے 6 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ بھی کیا اور ساتھ ہی آفریدی کو دی گئی گاڑی بھی واپس مانگ لی ہے۔ کمپنی کی جانب سے درخواست دائر کرنے کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے بوم بوم آفریدی کو 28 مئی کو عدالت طلب کر لیا ہے۔  یاد رہے کہ آفریدی ان دنوں اپنی مصروفیات کے باعث ملک سے باہر ہیں۔