زمین پھٹی نہ آسمان ٹوٹا، سندھ کے بڑے شہر میں بدبخت بیٹے نے 75 سالہ بوڑی ماں کو کلہاڑیاں مار مار کے قتل کر دیا

ویب ڈیسک ۔ اللہ نے دنیا میں اگر کسی انسان کا رتبہ سب سے زیادہ رکھا ہے تو وہ ہستی صرف ماں ہے۔ اسی لئے اللہ نے ماں کے قدموں تلے جنت بھی رکھی ہے۔ مگر کچھ ایسے بد بخت بھی اس معاشرے میں پائے جاتے ہیں جو اپنے ہی ہاتھوں سے اپنی جنت اجاڑ لیتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ اندرون سندھ کے شہر مٹھی میں پیش آیا ہے، جہاں ایک بدبخت بیٹے نے شراب کے نشے میں اپنی بوڑھی ماں کا بھی لحاظ نہ کیا اور اسے کلہاڑی کے وار کر کر کے قتل کر ڈالا، مقتولہ کی عمر 75برس تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم عادی شرابی ہے اور وقوعہ کے روز بھی شراب پی کر گھر آیا اور اپنی سگی ماں کو قتل کر ڈالا، پولیس نے ملزم کا آلہ قتل کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے۔