افغانستان سے 70 دہشتگردوں کا پاک فوج پر حملہ ، 3 جوان شہید

ویب ڈیسک ۔ پاک افغان بارڈر پر شمالی وزیرستان کے علاقے میں افغانستان کی جانب سے 70 کے قریب دہشتگردوں نے سرحد پر بار لگاتے پاک فوج کے جوانوں پر حملہ کیا ہے، حملے میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے جبکہ ساتھ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے میں مصروف پاکستانی فوجیوں کی ایک ٹیم پر افغانستان سے آئے 70کے قریب دہشتگردوں نے اچانک حملہ کر دیا، حملے میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے جبکہ سات زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی سے متعدد حملہ آور ہلاک ہو گئے جبکہ کئی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پاکستان نے افغان سرزمین سے پاک فوج پر حملے پر افغانستان سے شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ افغان حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ اس کی سرزمین پڑوسیوں پر حملے کے لئے استعمال نہیں ہو گی۔

پاک فوج کے شہید ہونے والے جوانوں میں لانس نائیک علی، لانس نائیک نذیر اور سپاہی امداد اللہ شامل ہیں ۔