علیحدگی پسندوں کا بھارتی فوج پر بڑا حملہ، 17 کمانڈوز ہلاک

ویب ڈیسک ۔ بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں ماوٴنواز علیحدگی پسندوں نے بھارتی فوج کے قافلے پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 17بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ کئی زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مہاراشٹرا میں بھارتی کی کوئیک ریسپونس ٹیم کے کمانڈوز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 15 اہلکار اور ایک ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ بارودی سرنگ ماوٴنواز باغیوں کی جانب سے بچھائی گئی تھی۔

بھارت میں علیحدگی پسند ماوٴ نواز باغیوں کی کارروائیوں میں اکثر بھارتی فوجی اور سیکیورٹی اہلکار مارے جاتے ہیں۔ گزشتہ ماہ ایک انتخابی جلسے پر ماوٴ باغیوں کے حملے میں بھارتی حکمران جماعت کے امیدوار سمیت کئی سیکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہو گئے تھے۔