کیا روسی صدر پیوٹن اگلے ماہ پاکستان آرہے ہیں؟ سفارتی محاذ سے بڑی خبر

ویب ڈیسک ۔ چین میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات میں ناکامی کے بعد پاکستانی سفارتی ذرائع نے انکشاف کیا ہے روس کے صدر اگلے ماہ جون میں پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔

دنیا نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ اسلام آباد میں روسی ایمبسی کے اہلکاروں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور روسی صدر پیوٹن کے متوقع دورہ پاکستان کے حوالے سے معاملات پر مشاورت جاری ہے۔

اگر حکومت پاکستان روسی صدر کو پاکستان کے دورہ پر آمادہ کر لیتی ہے تو یقیناً یہ حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہو گی۔ اس سے قبل پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے چین میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے دوران پاکستانی وزیراعظم اور روسی صدر  کی ملاقات کے حوالے سے کہا تھا کہ دونوں کی کوئی ملاقات طے ہی نہیں تھی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *