سری لنکا میں حملے سے 7 گھنٹے پہلے ایک مبینہ خودکش بمبار کیا کرتا رہا؟ نئی ویڈیو وائرل

یب ڈیسک – ایسٹر سنڈے کے موقع پر سری لنکا میں ہوئے بم دھماکوں نے پورے سری لنکا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ یہ گزشتہ کئی دہائیوں میں سری لنکا میں ہونے والی بدترین دہشت گردی تھی۔

سرلنکا میں ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے۔ داعش کی نمائندہ خبر ایجنسی ہونے کے دعویدار ’عمق‘ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا امریکی اتحادی ہے جہاں کیے گئے خود کش دھماکے داعش جنگجوؤں نے کیے تاہم پریس ریلیز میں دعوے کے ثبوت فراہم نہیں کیے گئے۔

اس کے ساتھ ہی مغربی میڈیا نے سری لنکا کے ایک گرجا گھر میں خودکش حملہ کرنے والے ایک دہشت گرد کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے۔

یاد رہے کہ ایسٹر سنڈے کے موقع پر سری لنکا کے گرجا گھروں اور ہوٹلوں ہونے والے 8 بم دھماکوں میں 310 افرادہلاک جب کہ 700 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔