تحریک انصاف کا یوم تاسیس: عطااللہ عیسیٰ خیلوی کی وہیل چئیر پر شرکت، عمران خان کا ہاتھ چوم لیا، انتہائی جذباتی مناظر

ویب ڈیسک ۔ اسلام آباد میں آج وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے حوالے سے ایک تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع تحریک انصاف کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

تقریب کی خاص بات معروف موسیقار عطااللہ عیسیٰ خیلوی کی بیماری کے باوجو وہیل چئیر پر شرکت تھی۔ عطا اللہ عیسی خیلوی نے سٹیج پر آکر حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور نئے پارٹی نغمے کے دو شعر بھی گائے۔ اس موقع انتہائی جذبانی مناظر دیکھنے کو ملے۔

وزیراعظم عمران خان اپنی سیٹ سے اٹھ کر عطا اللہ عیسیٰ خیلوی سے ملنے گئے تو انہوں نے آگے بڑھ کر اپنے دیرینہ ساتھی عمران خان کا ہاتھ چوم لیا۔