بلاول بھٹو صاحیب! کبھی کبھی ہو جاتا ہے، عمران خان کا شرارتی انداز میں غلطی کا اعتراف

ویب ڈیسک ۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آج اسلام آباد میں ہونے والے تحریک انصاف کے 23 ویں یوم تاسیس میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے جہاں اپوزیشن کو خوب کھری کھری سنائیں وہیں انہوں نے گذشتہ ہفتے ایک جلسے میں چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو صاحبہ کہنے پر شرارتی انداز میں غلطی کا اعتراف بھی کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایک وہ ہیں بلاول بھٹو صاحیب۔۔۔ ساتھ ہی انہوں نے مسکراتے ہوئے شرارتی انداز میں کہا کہ کبھی کبھی غلطی ہو جاتی ہے۔