عمران خان نے پارلیمنٹ لاجز میں جاسوسی کیلئے روبوٹ چوہےچھوڑے ہوئے ہیں، نبیل گبول کا دعویٰ

ویب ڈیسک – پاکستان پیپلزپارٹی کے سنئیر ترین رہنما نبیل گبول نے وسیم بادامی کے لائیو شو میں دعویٰ کیا ہے کہ  پارلیمنٹ لاجزمیں اپوزیشن رہنماوٴں کی جاسوسی کے لئے روبوٹ چوہے موجود ہیں، اور یہ روبوٹ چوہےوزیراعظم کےحکم پرچھوڑےگئےہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے نجی ٹی وی چینل پر نہایت مضحکہ خیز دعوی کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے اپنی آئی بی کو حکم دے کر پارلیمنٹ لاجز میں روبوٹچوہے چھوڑے ہیں۔ جو کہ ممبران قومی اسمبلی کے کمروں میں چھپے ہوئے ہیں اور ہر آنے جانے والے پرنظر رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز کی تمام ریکارڈنگ عمران خان کو بھیجی جاتی ہے۔ لائیو ٹی وی شو میں اینکر وسیم بادامی سمیت دیگر تمام شرکا نبیل گبول کے اس دعوے پر شرارتاً مسکراتے رہے۔

ویڈیو دیکھیں