نواز اور شہباز ڈیل کیلئے تیار، مریم نواز والد اور چچا کے خلاف ڈٹ گئیں، صابر شاکر شریف خاندان کے اندر کی کہانی لے آئے

ویب ڈیسک ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے چھوٹے بھائی شہباز شریف حکومت کے سے پلیی بارگین پر تیار ہوگئے، دونوں بھائی لے دے کے معاملات ختم کرنے کے حامی جبکہ نوازشریف کی بیٹی مریم نواز نے باپ اور چچا کی مخالف کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی ڈیل سے انکار کر دیا ہے۔

سنئیر تجزیہ کار صابر شاکر ایک ویڈیو پیغام میں شریف خاندان میں پک رہی کھچڑی کو منظر عام پر لے آئے ، مریم نواز کی اپنے والد اور چچا کی مخالفت، پلی بارگین کی آپشن قبول کرنے سے انکار کردیا، حکومت کو پیسہ دے کر بیرون ملک چلے جانے کی پیش کش کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے پاکستان میں ہی رہنے پر بضد ہوگئیں۔

صابر شاکر کا دعویٰ ہے کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف دونوں بھائی حکومت کی پلی بارگین آپشن قبول کرکے ریلیف حاصل کرنا چاہتے ہیں، تاہم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اس فیصلے سے متفق نہیں ہیں۔ انہوں نےاپنے ویڈیو پیغام میں مزید دعویٰ کیا کہ مریم نواز پاکستان کی سیاست سے کنارہ کشی یا دوری اختیار کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ نوازشریف نے سپریم کورٹ میں دو درخواستیں دائر کی ہوئی ہیں جن میں ان کی ضمانت میں توسیع اور دوسری درخواست میں انہیں بیرون ملک جانے کی آزادی شامل ہے۔ آئندہ ہفتے 6 تاریخ کو نوازشریف کی ضمانت کی مدت ختم ہو رہی ہے جس کے بعد انہیں واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا جائے گا۔