تبدیلی سرکار کا کارنامہ، لاہور میں نئی موٹر سائیکل خریدنے والوں کی مشکل میں اضافہ

ویب ڈیسک – لاہور میں ٹریفک قوانین کو روز بہ روز سخت کیا جا رہا ہے، اسی نقطہ نظر کے تحت پنجاب حکومت نے لاہور شہر میں نئی موٹر سائیکل خریدنے والوں کے لئے ڈرائیونگ لائسنس ہونا لازمی قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں لائسنس کی پابندی لاگو کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ شہر بھر میں نئی موٹر سائیکل کی رجسٹریشن کیلئے لائسنس لازمی قرار دیدیا گیاہے تاہم لائسنس نہ ہونے کی صورت میں رجسٹریشن نہیں ہو پائے گی ۔

حکومت ذرائع کے مطابق موٹرسائیکلوں کے لئے لائسنس ی شرط پہلے مرحلے کا حصہ ہے اس کے بعد دوسرے مرحلے میں گاڑیوں کیلئے بھی پابندی لگائی جائے گی جس کے بعد گاڑی کی رجسٹریشن کیلئے بھی لائسنس کو لازمی قرا دیا جائے گا ۔