پاکستان کا تاریخی لمحہ، وزیراعظم عمران خان نے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سابق چیف جسٹس کی بھی شرکت

ویب ڈیسک – ملک بڑھتے ہوئے آبی اور انرجی مسائل کا حل، پاکستان کے لئے آج ایک تاریخی دن ثابت ہوا، وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے تیسرے بڑے آبی ذخیرے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ ڈیم پر تقریباً 6 سال میں مکمل ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج وزیرستان کے علاقے مہمند آئے جہاں انہوں نے دریائے سوات پر بننے والے پاکستان کے تیسرے بڑے آبی ذخیرے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھا۔ تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار بھی موجود تھے۔  مہمند ڈیم 5 سال 8 ماہ میں مکمل ہو گا اور اس پر پر309 ارب روپے لاگت آئیگی۔ ڈیم کی تعمیر کے بعد 1.2 ایم اے ایف پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کے ساتھ 800 میگاواٹ بجلی بھی پیدا کر سکے گا۔

مہمند ڈیم کی تعمیر سے پختونخواہ کے اہم شہر چارسدہ، نوشہرہ اور پشاور سیلاب سے بچ جائیں گے جبکہ ایک لاکھ 60 ہزار ایکڑ زمین کو پانی ملے گا اور 16 ہزار ایکڑ اضافی زمین کو بھی زیر کاشت لایا جائے گا۔ پشاور کے شہریوں کو 30 کروڑ گیلن پانی میسر ہو گا۔