تاریخ کا انوکھا واقعہ، بادشاہ نے اپنی ذاتی محافظ سے شادی کر لی، ملکہ بنانے کی باقاعدہ تقریب منعقد

ویب ڈیسک – تھائی لینڈ کی تاریخ بلکہ اگر دنیا کی تاریخ کا انوکھا واقعہ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا جس میں تھائی لینڈ کے بادشاہ نے اپنی خاص سیکیورٹی گارڈ سے شادی کر کے اسے تھائی لینڈ کی ملکہ بنا لیا۔ گارڈ کو ملکہ بنانے کے لئے تھائی لینڈ کے شاہی محل میں ایک خاس تقریب بھی منعقد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے 66 سالہ بادشاہ مہا ویرالونگ کون نے اپنی ذاتی محافظہ ستھدیا ویرالونگ کون کو شاہی محل میں ایک پروقار تقریب میں تھائی لینڈ کی ملکہ  بنا لیا۔ گو کہ ملکہ ستھدیا کہ بارے میں تین سال قبل خبریں آنا شروع ہوئی لیکن ان کی بادشاہ مہا ویرالونگ کون کےساتھ شادی نے پورے تھائی لینڈ کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔

2013 میں شاہی گارڈ کی نوکری کرنے والی ستدھیا بہت جلد اس وقت کے شہزادے اور موجودہ بادشاہ کے قریب آگئی اور 2016 میں تھائی لینڈ کے پرانے بادشاہ کی موت کے بعد شاہی محل تک محدود ہو گئی اور آخر کار تھائی لینڈ کی ملکہ بن گئیں۔

تھائی لینڈ کے سرکاری ٹی وی نے ملکہ ستھدیا کی تاج پوشی کی ایک ویڈیو بھی جاری کی جو دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا میں وائرل ہو گئی۔