عمران خان استعفیٰ دیدے گا لیکن ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو نہیں چھوڑے گا: ماروی میمن

ویب ڈسک – مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی مبینہ بیوی ماروی میمن نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بارے میں کہا ہے کہ مجھے پکا یقین ہے کہ عمران خان استعفیٰ تو دے دے گا لیکن ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو نہیں چھوڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق ماروی میمن جو کہ ان دنوں اپنی پارٹی اور پارٹی کی قیادت سے کافی ناراض ہیں نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے اپنی قیادت کو انتباہ کیا ہے کہ عمران خان انہیں چھوڑنے والے  نہیں ہیں۔

ماروی میمن نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ مجھے پکا یقین ہے کہ عمران خان استعفیٰ تو دے دیں گے لیکن ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو کوئی رعایت نہیں دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان شاید پلی بارگین کے لئے تیار ہو جائیں لیکن اس سے مسلم لیگ ن تباہ ہو جائے گی۔

 

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان متعدد بار اپنی تقاریر میں کہہ چکے ہیں وہ کسی سے کوئی این آر او نہیں کریں گے۔ دوسری جانب لیگی قیادت کے بارے میں خبریں آرہی ہیں کہ وہ ڈیل کی کوششیں کر رہا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف لندن روانہ ہو چکے ہیں اور نوازشریف باہر جانے کے لئے پر تول رہے ہیں۔