پی ٹی ایم کے کچھ لوگ بیرونی قوتوں کے ہاتھ میں کھیل رہے ہیں: جنرل باجوہ

ویب ڈیسک – آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے کچھ لوگ بیرونی قوتوں کے کہنے پر چل رہے ہیں، وہ کسی اور کا آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور میں خیبرپختونخوا کی مختلف جامعات کے طلبہ سے ملاقات اور بات چیت کی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پشتون تحفظ موومنٹ بذات خود کوئی مسئلہ نہیں لیکن پی ٹی ایم کے کچھ لوگ بیرونی عناصر کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں لیکن ہم ان دشمن قوتوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  کہ قوم اورمسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم کردار ادا کیا،قبائلی عوام نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔