حکومت کا اچانک دھماکہ، پٹرول 9روپے فی لٹر مہنگا کر دیا، نئی قیمت 108روپے فی لٹر

ویب ڈیسک ۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے عوام پر اچانک پٹرول بم گرا دیا، پٹرول کی قیمت میں اچانک 9 فی لٹر کا اضافہ کر دیا، جس  نئی قیمت 108 روپے فی لٹر ہو گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔  جس کے بعد پڑول کی قیمت میں 9روپے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4.37روپے فی لٹر اضافہ کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی جاتی ہیں۔ اس مرتبہ اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 14 روپے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی جسے وزیراعظم عمران خان نے مسترد کر دیا تھا۔

لیکن اب اچانک عوام پر پٹرول بم گراتے ہوئے قیمتوں میں ہو شربا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ رمضان کی آمد سے قبل اچانک پٹرول کی قیمت میں اس قدر اضافے سے ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا جو اپنے ساتھ رمضان اور عید کی خوشیاں بہا لے جائے گا۔