جہلم: وین میں آگ لگنے سے 9 مسافر زندہ جل گئے، دیگر 8 شدید زخمی

ویب ڈیسک – لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹیوٹا ہائی ایس وین میں جہلم کے قریب آگ لگ جانے سے 9 مسافر زندہ جل گئے، جبکہ دیگر 8 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے راولپنڈی جانے والی ہائی ایس میں جی ٹی روڈ پر جہلم کے قریب آگ لگ گئی ، آگ لگنے ویب میں سوار 9 افراد زندہ جل گئے جبکہ 8 افراد بری طرح جھلس کر زخمی ہو گئے۔ حادثے کے فوری بعد ریسکیو 1122، اور پاک فوج کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کے مطابق وین کو آگ لگنے جاں بحق ہونے والے مسافروں کی لاشیں بری طرح جل گئیں جس کے باعث ان کی شناخت ممکن نہیں رہی۔