ایل او سی پر بھارتی فوج کی شیلنگ، 12 سالہ پاکستانی بچہ اور خاتون شہید

ویب ڈیسک – بھارتی دراندازی ختم نہ ہوئی، بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی جاری، بھارتی فائرنگ اور شیلنگ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس ایک 12 سالہ پاکستانی بچہ اور خاتون شہید ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق  بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے کنٹرول لائن پر سویلین آبادی کو نشانہ بنایا۔بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے  ایک 12سالہ بچہ اور ایک خاتون شہید ہو گئی، بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید لڑکے کی شناخت 12سال کے محمد زاہد کے نام سے ہوئی ہے۔

پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن پر تتہ پانی اور کوٹ کوٹیرا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کردی۔