میں اپنے نبیﷺ کے کوچے میں چلتا ہی گیا چلتا ہی گیا، فاسٹ باوٴلر محمد عرفان نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

ویب ڈیسک – پاکستان کے طویل القامت فاسٹ باوٴلر محمد عرفان نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی، محمد عرفان نے نبیﷺ کےروضہ مبارک کے ساتھ تصویر اپنے مداحوں کے لئے ٹویٹر پر شئیر کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باوٴلر محمد عرفان جو کہ ان دنوں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں نے سوشل میڈیا کی ویب  سائٹ ٹویٹر پر عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد تصویر شیئر کی ہے۔7 فٹ طویل محمد عرفان نے نعت کے چند جملے تحریر کیے،”میں اپنے نبی ﷺکے کوچے میں، چلتا ہی گیا، چلتا ہی گیا‘۔فاسٹ باﺅلر نے مزید لکھا کہ ’آپ سب کو رمضان مبارک، اللہ پاک آپ سب کے ساتھ محبت اور آسانی کا معاملہ رکھے، آمین“۔

عرفان کے مداحوں کی جانب سے انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی گئی اور مداحوں نے کہا کہ ہمیں بھی دعاﺅں میں یاد رکھیں۔