تاریخ میں لکھا جائے گا ٹینکوں کے آگے لیٹنا تھا، جیل میں‌ ڈال آئے: ڈاکٹر شاہد مسعود کا ن لیگ پر طنز

ویب ڈیسک – سنئیر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے مسلم لیگ ن کی جانب سے نوازشریف کو جلوس کی شکل میں جیل چھوڑ کر آنے پر شدید تنقید اور طنز کا نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر ڈاکٹر شاہد مسعود نے تجزیہ کرتے ہوئے کہا ہہ تاریخ میں لکھا جائے گا کہ جنہوں نے ٹینکوں کے آگے لیٹنا تھا وہ خود اٹھا کر جیل میں ڈال آئے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ پولیس گرفتار نہیں کر رہی یہ خود اٹھا کر مجرم کو جیل چھوڑنے جا رہے ہیں۔

 

 

یاد رہے کہ نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ آج اپنے والد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو ایک جلوس کی شکل میں جیل رخصت کریں گے، مریم نواز نے جلوس کی قیادت خود کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ والد کا جیل جانا ایک قومی مقصد ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف آج اپنی مدت ضمانت ختم ہونے پر واپس جیل جائیں گے۔ اس موقع پر ان کی صاحبزادی مریم نواز جو کہ کافی عرصے سے خاموش تھیں نے ٹویٹر پر اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتنا کٹھن فیصلہ ایک باپ کا بیٹی کا ہاتھ تھامے جیل جانے کا تھا، اتنا ہی کٹھن ایک بیٹی کا اپنے محبوب والد کو جیل چھوڑ کر آنا ہے۔ مگر میں جاؤں گی۔ مریم نواز نے اپنے والے کے جیل جانے کو قومی مقصد قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیونکہ مقصد قومی ہے اور باپ بیٹی کے رشتوں سے کہیں بڑا ہے۔ قومی مقاصد قربانی مانگتے ہیں۔ کل انشاءاللہ میں کارکنوں کے ساتھ ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے تا حیات قائد نوازشریف آج سپریم کورٹ کی جانب سے طبی بنیادوں پر دی گئی 6 ہفتوں کی ضمانت ختم ہونے کے بعد واپس کوٹ لکھپت جیل جائیں گے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن اور کوٹ لکھپت جیل کی انتظامیہ آمنے سامنے آگئے ہیں۔ مسلم لیگ ن نے اعلان کیا ہے کہ نوازشریف کو ایک جلوس کی شکل میں بعد از افطار جیل روانہ کیا جائے گا۔ اس اعلامیے کے بعد جیل انتظامیہ نے یہ بات واضح کر دی ہے کہ کوئی بھی قیدی 6 بجے کے بعد وصول نہیں کیا  جائے گا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق نواشریف کی حوالگی قانون کے دائرے میں رہ کر کی جائے گی۔