آیان علی اور بلاول کے اکاوٴنٹ میں پیسے ایک ہی ذریعے سے آتے ہیں، مراد سعید کی دھواں دار تقریر نے اپوزیشن کے چیخیں نکلوا دیں

ویب ڈیسک – تحریک انصاف کے نوجوان رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے اسمبلی میں دھواں دار تقریر کی، مراد سعید کی تقریر نے اپوزیشن کی چیخیں نکلوا دیں، اپوزیشن جماعتوں نے مراد سعید کی تقریر کے دوران سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا گھیراوٴ کر لیا اور خوب نعرے بازی کی۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی جماعت تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی مراد سعید نے اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ اپوزیشن جماعتیں مراد سعید کی تقریر پر سراپا احتجاج رہیں۔ مراد سعید نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ موروثی ایکسیڈنٹل چئیرمین یہاں آکر بات کرتا ہے پھر اس میں ہمت نہیں ہے کسی کی بات سننے کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک پرچی لہرا کر ہمارے پاس آگیا کہ میں چئیرمین بن گیا ۔۔ مذاق ہے کیا؟ اسکی کیا جدودجہد ہے؟ میرے اور عوام کے پیسے کو لوٹا اس سے جائیدادیں بنائیں۔

مراد سعید بلاول بھٹو کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب اس میں ہمارا کیا قصور ہے کہ اگر ماڈل آیان علی اور بلاول بھٹو کے اکاوٴنٹس میں پیسے ایک ہی ذریعے سے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں 1500 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں لیکن جب پی پی پی کی کرپشن کی بات کرو تو پکوڑوں والے اکاوٴنٹ میں پیسے آجاتے ہیں۔

مراد سعید کی دھواں دار تقریر پر اپوزیشن نے خوب احتجاج کیا اور سپیکرقومی اسمبلی کا گھیراوٴ کیا۔