اسحاق ڈار نے پاکستانی معیشیت میں بارودی سرنگیں بچھائیں، معروف معیشت دان ڈاکٹر اشفاق حسن نے 2016 میں ہی قوم کو خبردار کر دیا تھا

ویب ڈیسک ۔ پاکستانی معیشیت اس وقت آئی سی یو میں ہے اور اس کی حالت نہایت غیر تسلی بخش ہے۔ یہ پاکستان ایک وزیر خزانہ کھا چکی ہے اور حکومت وقت کے لئے مسلسل درد سر بھی بنی ہوئی ہے۔ حکومت کو آئے روز ایک نئے معاشی چیلنج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مگر سوال یہ ہے کہ پاکستانی معیشت اتنی بری حالت میں آئی کیسے؟ ہماری قوم کا مسئلہ یہ ہے کہ یہ ہمیشہ شور پانی سر سے گزر جانے کے بعد کرتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ پاکستانی معیشت کے ساتھ بھی ہوا۔

اے آر وائی کے ایک پروگرام میں تجزیہ کار ارشد شریف نے معروف معیشت دان ڈاکٹر اشفاق حسن کا 2016میں دیا گیا ایک انٹریو کا کلپ چلایا۔ تین سال قبل ریکارڈ کئے گئے ایک کلپ میں ڈاکٹر اشفاق حسین ملکی معیشت کے بارے میں خبردار کرتے رہے اور اُس وقت کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بارے میں بتا رہے تھے کہ انہوں نے کیسے ملکی معیشت کا ستیاناس کیا۔

 

انہوں نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے پاکستانی معیشت میں بارودی سرنگیں بچھا دیں ہیں، جو آنے والی حکومت کے لئے نہیں ہی خطرناک ہوں گی۔ آنے والا وزیر خزانہ جہاں قدم رکھے گا وہاں ایک دھماکہ ہو گا۔