لندن فلیٹس نوازشریف کے ہیں ہی نہیں، جن کے ہیں انہیں پکڑا جائے، شاہد خاقان عباسی کی منطق

ویب ڈیسک ۔ مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنے تاحیات قائد میاں نوازشریف کے حق میں بول پڑے، کہتے ہیں لندن کے فلیٹس نوازشریف کے ہیں ہی نہیں، جن کے فلیٹس ہیں سزا انہیں ملنی چاہیئے، نوازشریف کو لندن جانے کی اجازت ملنی چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیراعظم اور ائیر بلیو کمپنی کے مالک شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف کو سزا منی ٹریل نہ دینے کی وجہ سے دی گئی، نوازشریف کیا میں بھی 30 سال پرانی منی ٹریل نہیں دے سکتا۔

انہوں نے کہا کہ لندن کے فلیٹس نوازشریف کے نہیں ہیں وہ ان کے بیٹوں کے ہیں، نوازشریف کو سزا دینے کی بجائے اصل مالکوں کو دی جائے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی حالت ٹھیک نہیں انہیں بیرون ملک علاج کروانے کی اجازت دے دینی چاہیئے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *