نوازشریف کی ڈیل ہو چکی تھی، عمران خان رکاوٹ بن گئے،  سنئیر تجزیہ کار نے کپتان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان اختلافات کی اصل وجہ بتا دی

ویب ڈیسک ۔ نجی ٹی وی ایک پروگرام میں اینکر پرسن اور تجزیہ کار عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ شریف خاندان اور اسٹیبلشمنٹ کے ڈیل ہو چکی تھی لیکن اس ڈیل میں وزیراعظم عمران خان رکاوٹ بن گئے اور اسی وجہ سےان کے اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات خراب ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق تجزیہ کار عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے پاس اطلاعات ہیں کہ شریف  خاندان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ڈیل ہو چکی تھی اور اسی وجہ سے کوٹ لکھپت جیل جاتے ہوئے نہ نوازشریف نے کوئی جارحانہ بات کی اور نہ مریم نواز نے کوئی جوشیلا خطاب کیا حالانکہ پروگرام یہی تھا۔

انہوں نے کہا کہ اصل میں مریم نواز اور نوازشریف اپنے بیانیئے سے قوتوں کو ڈرانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان چاہتا ہے کہ ڈیل ہو جائے لیکن ڈیل ایسی ہو کہ وہ ٹیبل پر بیٹھ کر نہ ہو بلکہ کسی تیسرے شخص کے ذریعے ہو تاکہ اس میں ان کا نام نہ آئے۔ انہوں نے کہا نوازشریف اور مریم نواز نے مسلم لیگ ن کے ورکر کو مایوس کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نوازشریف کو ریلیف دینا چاہتی تھی لیکن وزیراعظم عمران خان نے ایسا نہیں ہونے دیا اور اسی وجہ سے ان کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات خراب بھی ہوئے۔