پاک سوزوکی موٹرز کا سرپرائز، سوزوکی سوفٹ کا نیا ماڈل جلد پاکستانی سڑکوں پر دوڑنے کیلئے تیار

ویب ڈیسک – پاکستان کی آٹو مارکیٹ میں نئی کمپنیوں کی آمد بعد پاکستان میں پہلے سے موجود گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کے لئے مقابلے فضا سخت ہو گئی ہے۔ اسی مقابلے کو دیکھتے ہوئے پاک سوزوکی موٹرز نے رواں سال اپریل میں پاکستان کی قدیم ترین گاڑی سوزوکی مہران کی پروڈکشن بند کر کے اس کی جگہ سوزوکی آلٹو 660 سی سی کو لانچ کیا تھا جو رواں سال ہی پاکستان کی سڑکوں کی زینت بنے گی۔ سوزوکی نے یہ تبدیلی کم و بیش 30 سال کے بعد کی ہے۔

اب لگتا ہے سوزوکی اپنے صارفین کو ایک اور سرپرائیز دینے والی ہے اور پاکستان میں سوزوکی سوفٹ کا نیا ماڈل متعارف کروانے جا رہی ہے۔ پاکستان میں گاڑیوں کی معلومات دینے والی ویب سائٹ پاک ویلز نے دعویٰ کیا ہے سوزوکی بہت جلد سوزوکی سوفٹ کا ماڈل بدل رہی ہے اور اس کے لئے نئے ماڈل کی پاکستان میں ٹیسٹ ڈرائیو شروع کی جا چکی ہے۔ پاک ویلز نے اپنی ویب سائٹ پر ایک آرٹیکل میں نئی سوزوکی سوفٹ کی پاکستانی سڑکوں پر تصویر بھی شئیر کی ہے جس لگتا ہے کہ آخر کا 9 سال بعد سوزوکی سوفٹ کا ماڈل بھی بدل جائے گا۔

ویب سائٹ کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ نئی سوزوکی سوفٹ چوتھی جینیریشن کی ہو گئی اور یہ 1242 سی سی انجن کی طاقت کے ساتھ پاکستانی مارکیٹ میں آئے گی۔ اس ہیچ بیک کار میں متوقع طور پر تین وینرئینٹ وی ایکس، وی ایکس آر اور وی ایک ایل لانچ کئے جائیں گے۔

پاکستانی مارکیٹ میں نئی سوزوکی سوفٹ کی قیمت 16 سے 18 لاکھ تک رکھی جائے گی۔

پاک سوزوکی موٹرز کا بڑا دھماکہ، 660 سی سی آلٹو کراچی آٹوشو میں متعارف کروائی جائے گی، قیمت بھی بتا دی

اس سے قبل رواں سال  پاک سوزوکی موٹرز نے حال ہی میں 30 سال تک پاکستان کی سڑکوں پر راج کرنے والی سوزوکی مہران کو بند کر دیا تھا ۔ سوزوکی مہران کی بندش کے بعد یہ قیاآرئیاں کی جا رہی تھیں کہ سوزوکی موٹرز جاپان میں بنی سوزوکی آلٹو کو پاکستان میں متعارف کروانا چاہ رہی ہے۔سوزوکی کے چاہنے والوں کے لئے خوشخبری ہے کہ  800 سی سی مہران کی جگہ 660 سی سی آلٹو پاکستان کی سڑکوں پر راج کرنے کے لئے ہیے۔

پاکستان کی آٹو مارکیٹ پر نظر رکھنے والی سب سے بڑی ویب سائیٹ پاک ویلز نے دعویٰ کیا ہے کہ سوزوکی موٹرز 14 اپریل سے کراچی میں ہونے والے پاکستان آٹو شو 2019میں اپنی نئی گاڑی متعارف کروانے جارہی ہے۔

پاک ویلز کے مطابق اس بات کی امید ظاہر کی جارہی ہے کہ کمپنی سوزوکی آلٹو کے مختلف ویرینٹس متعارف کروانے جارہی ہے ،سوزوکی پاکستان کی جانب سے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں ہر کسی کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ کراچی میں ہونے والی 2019 ایکسپو میں آئیں اور 2019 کے سب بڑے شاہکار کی تقریب رونمائی دیکھیں ۔

پاک ویلز نے کہا ہے کہ ے کہ سوزوکی اس آٹو شوکے دوران 660 سی سی آلٹو کے تین مختلف ویرنٹس متعارف کروانے جارہاہے جس میں آلٹو VX اے سی کے بغیر ، آلٹو VXR اے سی کی سہولت کے ساتھ اور سوزوکی VXL AGS جس میں اے سی اور آٹو میٹک ٹرانسمیشن کی سہولت ہو گی ۔