پاکستان کی قسمت بدل دینے تیل کے ذخائر دریافت، یومیہ کتنے بیرل تیل نکل آیا جان کر پاکستانی جھوم اٹھے

ویب ڈیسک ۔ پاکستان کے صوبہ سندھ میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہو گئے ہیں، او جی ڈی سی کے مطابق یہ ذخائر اتنے بڑے ہیں کہ ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ یہ ذخائر  صوبہ سندھ کے علاقوں منگریو اور ٹنڈو محمد خان سے دریافت ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے صوبہ سندھ کے علاقوں منگریو اور ٹنڈو محمد خان میں تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔  ابتدائی طور پر 10.44 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 120 بیرل یومیہ تیل نکالا جا سکے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی صوبہ سندھ میں اورصوبہ پنجاب میں  راولپنڈی کے قریب  تیل کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔