اسرائیلی کمپنی نے وٹس ایپ ہیک کر لی، کروڑوں لوگوں کا ڈیٹا چوری، اپنی ایپ فوری اپ ڈیٹ کریں

ویب ڈیسک – دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لئے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی موبائل ایپلی کیشن وٹس ایپ کی سیکیورٹی کو خطرات درپیش ہو گئے ہیں۔ اسرائیل کی ایک سائبر سیکیورٹی کمپنی نے وٹس ایپ کو ہیک کر کے کروڑوں صارفین کا ڈیٹا چوری کر لیا ہے۔ وٹس ایپ حکام نے صارفین کو ایپ فوری طور پر اپڈیٹ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہے۔

تفصیلات مطابق  اسرائیلی سائبر سیکیورٹی کمپنی(این ایس او) نے فون کال کی آڑ میں کئی اہم صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے فون کی ہیکنگ کی ہے یا ان کےفون میں اپنے اسپائی ویئر اتار دیئے ہیں۔ کمپنی پر الزام ہے کہ یہ مشرق وسطی سے لے کر میکسیکو تک کئی ممالک کی حکومتوں کو سماجی کارکنوں اور صحافیوں کی جاسوسی میں مدد فراہم کرتی رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ترجمان نےاپنے صارفین کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ فوری طور پر ایپ کو اپ گریڈ کرلیں تاکہ وہ اپنے موبائل پر کسی سائبر حملے سے بچ سکیں۔ ترجمان  کا کہنا ہے کہ وہ مسلسل اس صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اسے بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔