جدید دنیا میں قدم، جاوید آفریدی نے پاکستان میں 5جی ٹیکنالوجی لانے کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک ۔ دورحاضر میں انٹرنیٹ کی سپیڈ صارفین کی اولین ترجیح ہوتی ہے۔ دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک میں اس وقت 5G کی جدید ٹیکنالوجی متعارف کروا دی گئی ہے۔ لیکن اس کا دائرہ ابھی ترقی پذیر ممالک تک نہیں پھیلایا گیا۔

پاکستانی انٹرنیٹ اور موبائل صارفین کے لئے خوشخبری ہے کہ پشاور زلمی کے مالک اور الیکٹرانک اشیا بنانے والی معروف کمپنی ہائیر کے سی ای او جاوید آفریدی نے پاکستان میں 5 جی سروس متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔ جاوید آفریدی نے اس بات کا اعلان  اپنے ٹویٹر پیغام میں چند روز قبل کیا۔

جاوید آفریدی نے  ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ” 5 جی کی دنیا میں خوش آمدید، جلد ہی پاکستان میں دستیاب ہو گی”۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی اب 3 جی اور 4 جی کے بعد 5 جی سروس سے بھی مستفید ہوں گے۔ دنیا جہاں ٹیکنالوجی کی میدان میں آگے سے آگے بڑھ رہی ہے وہاں پاکستان بھی ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کے لیے کوشاں ہے

 

۔پاکستانی صارفین کو بھی اپنے ملک میں 5 جی سروس کا بے صبری سے انتظار ہے تاہم اب معروف کمپنی ہائیر کے سی ای او جاوید آفریدی نے پاکستان میں جلد ہی فائیو جی سروس لانے کی نوید سنا دی ہے۔