فواد چودھری سچ مچ سائنسدان بن گئے، وزیر سائنس کا لیب میں لطیفوں سے بھرا انٹرویو وائرل

ویب ڈیسک ۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چدھری کی حس مزاح سے کون نہیں واقف، انٹرویو ہو یا کوئی ٹاک شو فواد چودھری برے سے برے حالات میں بھی چٹکلے چھوڑنے سے باز نہیں آتے ہیں۔

حال ہی میں فواد چودھری سے وزارت انفارمیشن لے کر انہیں سائنس کی وزارت سونپ دی گئی تھی۔ فواد چودھری کے وزیر سائنس بنتے ہی سوشل میڈیا پر ان کے خلاف اور حق میں بے شمار لطیفے اور میمز بننی شروع ہو گئیں لیکن فواد چودھری نے ان کا برا نہیں مانا الٹا ان لطیفوں سے محظوظ ہوتے رہے۔

اب فواد چودھری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں فواد چودھری ایک سائنسی لیب میں سائنسدانوں کے حلیے میں کچھ تجربے کرتے اور انٹرویو کرتے نظر آرہے ہیں۔ فواد چودھری کا چٹکلوں اور لطیفوں سے بھرا یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتا جا رہا ہے۔ اس انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وہ پاکستان کا پانی صاف کرنے کے تجربے کر رہے ہیں۔