ہوآوے موبائل رکھنے والوں کیلئے مصیبت کھڑی ہو گئی، گوگل نے ہوآوے کیساتھ کاروبار ختم کر دیا، انڈرائڈ سسٹم دینے سے بھی انکار

ویب ڈیسک – دنیا بھر میں ہوآوے موبائل فون کے صارفین کے لئے انتہائی بری خبر، دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن اور آپریٹنگ سسٹم انڈرائڈ کے مالک گوگل نے ہوآوے کے ساتھ تمام کاروباری تعلقات ختم کرتے ہوئے اسے فوری طور پر موبائل آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ کی سپلائی بند کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی کی دنیا میں تیزی سے ابھرتی ہوئی چائنہ کی موبائل اور لیپ ٹاپ بنانے والی کمپنی ہوآوے کے امریکہ میں شدید مشکلات کھڑی ہو گئی ہیں۔ دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن اور ہر دلعزیز موبائل آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ  بنانے والی کمپنی گوگل نے ہوآوے ہر قسم کی سروسز فوری طو رپر معطل کر دی ہیں۔ ہوآوے کے موبائل فونز اب اینڈرائڈ سسٹم استعمال نہیں کر سکیں گے اس کے علاوہ جی میل اور گوگل پلے کی سروسز بھی معطل کر دی گئی ہیں۔ گوگل نے یہ ایک انتہائی اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کئے گئے ایک ایگزیکٹو آرڈر کےبعد جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی کمپنیاں اب کسی غیر ملکی کمپنی سے ٹیلی کام پارٹس کی تجارت نہیں کر سکیں گی۔ اس لسٹ میں سب سے پہلے ہوآوے کو ڈالا گیا ہے۔

گوگل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کمپیوٹر پارٹس بنانے والی کمپنی انٹیل اور کوالکم نے بھی ہواْوے سے کاروباری روابط توڑ لئے ہیں۔

یاد رہے کہ ہوآوے نے بہت کم وقت میں امریکی موبائل مارکیٹ میں جگہ بنا لی تھی اور امریکہ میں ہوآوے نے ایپل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ ہوآوے اس وقت دنیا کی تیسری بڑی موبائل کمپنی بن چکی ہے۔

گوگل نے اپنے ایک ٹویٹ میں  کہا ہے کہ فی الحال ہوآوے کے موجودہ صارفیں ان پابندیوں کی زد میں ہوں گے۔