عیدالفطر کب ہو گی؟ فواد چودھری نے 15 دن پہلے ہی اعلان کر دیا

ویب ڈیسک – وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ نیا قمری کیلنڈر تیار ہو چکا ہے اور آئندہ 5 سالوں کے لئے رمضان اور عید کے چاند کی تاریخوں کا پتہ چل چلکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے آئندہ عیدالفطر کی تاریخ کا اعلان بھی کرتے ہوئے کہا کہ اس بار عید الفطر 5 جون بروز بدھ کو ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہر سال رمضان اور عید کے چاند دیکھنے پر اختلافات سامنے آتے رہتے ہیں تاہم اس سال بھی یہ صورتحال کے بعد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے نیا قمری کیلنڈر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیلنڈر اسی ماہ تیار ہو جائے گا۔ فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قمری کیلنڈر تیار کرلیا گیا ہے اور اس کے مطابق اس بار 29 روزے ہوں گے اور شوال کا چاند  4 جون کو نظر آنے کا امکان ہے۔

اس سے قبل بھی فواد چودھری نے رویت ہلال کمیٹی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ تاہم اب فواد چودھری نے اعلان کیا ہے کہ نیا قمری کیلنڈر تیار ہو چکا ہے اور آئندہ 5 سال تک کے لئے رمضان اور عید کے چاند وں کی تاریخوں کا پتہ چل چلکا ہے۔

یاد رہے کہ ملک میں دو دو عیدوں اور رمضان کے چاند کے اختلاف سے بچنے کے لئے قمری کیلنڈر تیار ہو چکا ہے اور اس کے لئے  موبائل ایپ اور ویب سائٹ متعارف کروا دی گئی ہے جس کے ذریعے لوگ کسی بھی وقت دیکھ سکیں گے سے کس سال عید کس تاریخ کو ہو گی۔