روسی صدر پوٹن 66 سال کی عمر میں جڑواں بچوں کے باپ بن گئے

ویب ڈیسک – روس کے صدر ولادیمیر پوٹن جو اپنی صدارت کے علاوہ دیگر سرگرمیوں کی وجہ سے کافی شہرت رکھتے ہیں  کے بارے میں خبر آئی ہے کہ وہ جڑواں بچوں کے باپ بن گئے ہیں۔  یہ خبر روسی میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس کے 66 سالہ صدر ولادیمیر پوٹن کی ن  کی 36 سالہ گرل فرینڈ  علینا کابا ایوا نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔ 36 سالہ گرل فرینڈ  علینا کابا ایوا سابقہ روسی ایتھلیٹ رہ چکی ہیں۔

روسی اور برطانوی میڈیا کے مطابق بچوں کی پیدائش ماسکو کے ایک ہسپتال میں ہوئی ہے۔ اولمپک میڈل کی مالک علینا کاباایوا نے دعووں کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ ان کے قریبی حلقے اور ذرائع  بھی ان افواہوں کے بارے میں خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔