حکومت کا عوام سے عیدی لینے کا فیصلہ، یکم جون سے پٹرول کتنا مہنگا ہونے جا رہا ہے جان کر عوام اپنا سر پکڑ لیں گے

ویب ڈیسک ۔ عام طور پر ہر عید کے موقع حکومت عوام کو عیدی دیتے ہے لیکن تبدیلی سرکار نے اس بار عوام سے عیدی لینے کا فیصلہ کر لیا اور یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12روپے تک کا اضافہ کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیشن اتھارٹی (اوگرا) نے وزارت پٹرولیم کو ڈیزل، پٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھجوانے کی تیاری کر لی ہے۔ اوگرا کی سمری ے تحت پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے فی لٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7  روپے 15پیسے اضافہ اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 12 روہے فی لٹر اضافے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمرے دو سے تین روز میں وزارت پٹرولیم کو بھجوائے جائے گی جہاں وزیراعظم کی منظوری کے بعد یکم جون سے قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 118 روپے فی لٹر ہو جائے گی۔ اوگرا ذرائع نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور ڈالر کی گرتی ہوئی قدر کو قرار دے دیا ہے۔