کشمیری مجاہد برہانی وانی کا قریبی ساتھی ذاکر موسیٰ بھی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید

ویب ڈیسک – مقبوجہ کمشیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری، بھارتی افواج نے کمشیر مجاہد شہید برہانی وانی کے قریبی ساتھی ذاکر موسیٰ کو بھی شہید کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران ے کمشیر مجاہد شہید برہانی وانی کے قریبی ساتھی ذاکر موسیٰ کو گولیاں مار کے شہید کر دیا۔ ذاکر موسیٰ کی شہادت کے بعد پوری وادی میں شدید کشیدگی پائی جا رہی ہے اور بھارتی فوج نے وادی میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

برہانی وانی کی شہادت کے بعد ذاکر موسیٰ نے کشمیریوں کو جدوجہد آزادی کو زندہ رکھا ہوا تھا اور اس تحریک  کے سارے معاملات بھی دیکھ رہے تھے۔ ذاکر کی شہادت کے بعد پوری کشمیر وادی میں ہنگامے شروع ہو گئے تھے جس کے پیش نظر بھارتی فوج نے علاقے میں کرفیو لگا دیا ہے اور انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ برسوں میں کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی میں تیزی آئی ہے اور اس کی ایک وجہ کشمیر کی نوجوان قیادت ہے جس نے بھارتی تسلط کو تسلیم کرنے انکار کرتے ہوئے بھارتی فوج کے سامنے ہتھیار اٹھا لئے ہیں۔ بھارتی فوج 8 لاکھ سے زائد تعداد میں ہونے کے باوجود کشمیر میں آزادی کی آواز کو دبا نہیں سکی۔