ویڈیو سکینڈل کا شور، چئیرمین نیب کا استعفیٰ تیار، اب تک کی سب سے بڑی خبر

ویب ڈیسک ۔ گزشتہ روز سے ملک بھر میں چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی مبینہ آڈیو اور ویڈیو سکینڈل آنے کے بعد ایک ہلچل مچی ہوئی ہے۔ بظاہر دیکھا جائے تو ویڈیوز میں نظر آنے والے ثبوت ناقابل تردید ہیں۔ اسی حوالے سے ملک بھر میں ایک بحث چل رہی ہے کہ چئیرمین نیب کو اپنے عہدے مستعفیٰ ہو جانا چاہیئے۔  لیکن چئیرمین نیب نے کہا تھا کہ وہ کسی دباوٴ میں نہیں آئیں گے اور احتساب کا عمل ایسے ہی چلتا رہے گا۔

تاہم اب سنئیر صحافی عمر چیمہ نے انکشاف کیا ہے کہ چئیرمین نیب نے شدید عوام دباوٴ کے بعد مستعفیٰ ہونے کے لئے مشاورت شروع کر دی ہے۔ عمر چیمہ نے یہ خبر سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں بریک کرتے ہوئے کہا ہے کہ چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مستعفیٰ ہونے کے لئے مشاورت شروع کر دی ہے۔

گزشتہ رات چئیرمین نیب کا ویڈیو سکینڈل آنے کے بعد تمام سیاسی جماعتیں بھی جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خلاف متحرک ہو گئی ہیں۔ پہلے پیپلزپارٹی نے چئیرمین نیب کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا اور اب مسلم لیگ ن نے یہ مطالبہ دہرا دیا ہے۔ لگتا ہے کہ چئرمین نیب عوامی دباوٴ کے سامنے جلد گھٹنے ٹیک دیں گے۔

یاد رہے کہ نیوزون چینل نے گزشتہ رات چئیرمین نیب کی ایک ویڈو لیک کی تھی جس میں وہ ایک خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی گفتگو کرتے نظر آرہے ہیں نیب کی جانب سے اگرچہ اس کی تردید کی گئی لیکن بعد میں آنے والی ناقابل تردید ویڈیوز نے چئرمین نیب کی پاک بازی کی قلعی کھول کر رکھی دی۔