وزیراعظم عمران خان کا بغیر پروٹوکول سرگودھا کے ہسپتال پر اچانک چھاپہ، انتظامیہ میں تھرتھلی مچ گئی

ویب ڈیسک ۔ وزیراعظم عمران خان نے آج سرگودھا اور خوشاب کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سرگودھا ڈسٹرکٹ ہسپتال اور تلہ گنگ تھانے کا بھی دورہ کیا۔ ضلعی اور سرکاری انتظامیہ وزیراعظم کے دورے سے بے خبر تھے اچانک آمد پر تھرتھلی مچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان نے اچانک سرگودھا کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کا اچانک دورہ کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ کوئی پروٹوکول نہیں تھا۔  وزیر اعظم کو دیکھ کر اسپتال میں موجود لوگ حیران ہو گئے جبکہ انتظامیہ کو وزیراعظم کی اچانک آمد پر تھرتھلی پڑ گئی۔  اسپتال کے اچانک دورے کے دوران وزیر اعظم نے مریضوں کی تیمارداری کی اور اسپتال میں سہولتوں کا جائزہ بھی لیا۔انہوں نے براہ راست مریضوں سے سہولتوں سے متعلق پوچھا جبکہ مریضوں سے علاج و معالجے کا بھی دریافت کیا۔

ہسپتال کے دورہ کے دوران وزیر اعظم نے ڈاکٹرز کو بہترین علاج و معالجہ فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔ اسپتال میں موجود افراد نے وزیر اعظم عمران خان کے اچانک دورے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ وزیر اعظم 14 منٹ تک ڈی ایچ کیو ہسپتال میں موجود رہے۔

ہسپتال سے نکلنے کے بعد عمران خان تلہ گنگ کے تھانے چھاپہ مارنے چلے گئے۔ عمران خان نے تھانے میں موجود حوالاتیوں سے ملاقات کی اور تھانے کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔ یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں وزیراعظم عمران خان نے اچانک کسی سرکاری ہسپتال کا دورہ کیا ہو اس سے قبل وہ لاہور میں پناہ گاہوں کا بھی اچانک دورہ کر چکے ہیں۔