سیکیورٹی خدشات، پورے پنجاب میں ڈبل سواری پر پابندی لگ گئی

ویب ڈیسک ۔ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پورے پنجاب میں سیکیورٹی خدشات کے باعث دو روز کے لئے موٹرس سائیکل کی ڈبل سواری پابندی لگا دی گئی ہے۔ حکومت پنجاب نے پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری حالیہ دہشت گردی کی لہر کے باعث پنجاب حکومت نے یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر لاہور سمیت پورے صوبہ پنجاب میں موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی لگا دی ہے۔

صوبے بھر میں پابندی کے لیے  ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ پنجاب سید علی مرتضی کی جانب سے  باضابطہ  نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی 26 اور27 مئی کو ہوگی۔

جاری کردی نوٹیفیکیشن کے مطابق  صحافی، خواتین اور بزرگ افراد ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ یومِ علیؓ کے موقعہ پر ڈبل سواری کی پابندی کی درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے دی گئی تھی جس کے بعد پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔