عمران خان نے خاموشی سے ایک اور کارووائی ڈال دی، پاکستان میں سوشل میڈیا پر پابندی کی تیاری مکمل

ویب ڈیسک – وزیراعظم عمران خان جیتنے معصوم دکھائی دیتے ہیں اتنے ہے نہیں، وزیراعظم نے خاموشی ملک بھر میں بے لگام ہوتے سوشل میڈیا کو قابوکرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے اور پاکستان میں فیس بک اور ٹویٹر کو بند کر کے چین کی طرز کی ایپلیکشنز لانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  صحافی و تجزیہ کار ذوالفقار راحت نے نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جو ہمیشہ سے ہی چین کی طرز حکومت سے کافی متاثر ہیں اور وہ پاکستان میں چین جیسا نظام چاہتے ہیں۔ عمران خان چاہتے ہیں کہ پاکستان میں بھی چین کی طرح کنٹرولڈ سوشل میڈیا ہو۔ جس طرح چین میں ٹویٹر اور فیس بک طرز کی الک چائینز ویب سائٹس اور ایپلیکشنز ہیں اسی طرز کی پاکستان میں بھی متعارف کروائی جائیں۔ اس سرکاری سوشل میڈیا سے ہر چیز فلٹر ہو کر آتی ہے جس سے جھوٹی انفارمیشن کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر کوئی چیک نہیں ہے جس کا جو دل چاہتا ہے کہ دیتا ہے۔  لیکن اب  پاکستان میں فیس بُک ، ٹویٹر اور واٹس ایپ جیسی ایپلی کیشنز کے حوالے سے ایک پروپوزل تکمیل کے قریب ہے جس میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ ان تمام ایپلی کیشنز کو ختم کر کے ایسا سافٹ وئیر یا ایسی ایپلی کیشن بنائی جائے ، جس طرح چین میں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ دیکھیں گے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں بھی یہ سب کچھ ہونے جا رہا ہے، اس پر کام بھی تیزی سے ہو رہا ہے۔ یہ بہت اچھا اور اہم فیصلہ ہے اور میرے خیال میں اس فیصلے سے کافی بہتری آئے گی۔