’ہم جن قابو کر کے ان سے بجلی بنوائیں گے‘، صدر مملکت کو دیا جانے والا مزحیکہ خیز مشورہ

ویب ڈیسک – پاکستان کی تاریخ میں ایسے ایسے لطیفے موجود ہیں کہ اگر ان پر چاہیں تو ایک پوری کتاب لکھی جا سکتی ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ موجودہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چودھری فواد حسین نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا جس میں ایک سائنسدان نے صدر مملک کو مشورہ دیا کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے جنوں سے مدد لی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پر ایک انٹرویو کے دوران وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان میں کبھی بھی سائنس اور ٹیکنالوجی کو اہمیت نہیں دی گئی۔ اس حوالے سے سابقہ حکومتوں کا رویہ نہایت ہی غیر سنجیدہ رہا۔ چودھری فواد حسین نے بتایا کہ  جنرل ضیاالحق کے دور میں بار اجلاس کے دوران ایک سائنسدان نے ملک میں جاری بجلی بحران پر قابو پانے کے لئے ایک انوکھا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم جنوں کو قابو کر کے ان سے بجلی بنوائیں گے۔ انہوں نے کہا کیہ  جب اس طرح کا رویہ ہوگا اور آپ کے لیڈر کا کوئی ویژن نہ ہو تو ملک پیچھے رہ جائے گا۔

وفاقی وزیر نے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان ٹیکنالوجی میں بہت پیچھے رہ گیا ہے ، ذوالفقار علی بھٹو، ضیاءالحق، نواز شریف اور بینظیر بھٹو کے غیر سنجیدہ رویے کی  وجہ سے ہم سائنس کے شعبے میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔