پیٹرول کا ایٹم بم گرانے کی تیاری، 12روپے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان

ویب ڈیسک -عید سے پہلے حکومت نے عوام پر پیٹرول کا ایٹم بم گرائے کی تیاری کر لی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک کے ہوشربا اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق عید سے قبل حکومت نے عوام کا بھرکس نکالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک کے اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ملک میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور عالمی منڈی میں پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمت قرار دیا جا رہا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 85 پیسے اور مٹی کا تیل بھی 12 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری کل 30 جون کو وزارت پیٹرولیم اور وزیراعظم عمران خان کو پیش کی جائے گی۔