عید سے پہلے حکومت کی عوام پر سرجیکل سٹرائیک، پیٹرول 4روپے 30پیسے فی لٹر مہنگا

ویب ڈیسک ۔ حکومت نے عوام پر ظلم کی انتہا کر دی، عید سے مہنگائی کی سرجیکل سٹرائیک کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھا دی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئے گئے ردوبدل کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 112 روپے 68 پیسہ فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت ایک روپے 68 پیسے اضافے کے ساتھ 88 روپے 62 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔ مٹی کا تیل 1 روپے 69 پیسے فی لٹر مہنگا ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 98 روپے 46 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 126 روپے 82 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اگروا کی جانب سے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گذشتہ کچھ دنوں سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان میں قیمتوں میں کمی کی بجائے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔