وزیراعظم عمران خان کیلئے سانپ کی کھال سے چپل تیار کرنے والی دکان پر چھاپہ، مالک فرار، چپل پولیس کے قبضے میں

ویب ڈیسک ۔ وزیراعظم عمران خان کے لئے خاص قسم کی اژدھے کی کھال سے پشاوری چپل تیارکرنے والے دکاندارر نور الدین چاچا  کی دکان پر محکمہ وائلڈ لائف نے چھاپہ مارا  اور اژدھے کی کھال سے تیار کی گئی خاص پشاری چپل اپنے قبضے میں لے لی۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق چپل کو لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھجوایا جائے گا اور اگر واقعی ثابت ہو گیا کہ یہ سانپ کی کھال ہے تو یہ وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی ہو گی اور اس پر قانون حرکت میں آئے گا۔ دکان پر چھاپے کے بعد دکان مالک فوری طور پر وہاں سے رفو چکر ہو گیا۔

نور الدین چاچا جو کہ کافی عرصے سے وزیراعظم عمران خان کے لئے خاص قسم کی پشاوری چپل بنارہے ہیں نے کچھ عرصہ قبل بین الاقوامی خبر رساں ادارے  بی بی سی کو بتایا تھا کہ اس مرتبہ عمران خان کے ایک چاہنے والے نعمان نامی شخص نے ان سے کہا ہے کہ وہ اپنے کپتان کو خاص قسم کا تحفہ دینا چاہتے ہیں۔

نعمان نامی شخص نے اس مقصد کے کئے اژدھے کی کھال امریکہ سے بھجوائی تھی اور یہ چپ عید کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کو پیش کی جانی تھی۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک خاص قسم کی پشاوری چپل پہنتے ہیں جسے اب ’’کپتان چپل‘‘ کا نام بھی دے دیا گیا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *