پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 349 کا رنزہدف

ویب ڈیسک – ٹرینٹ برج کے میدان میں پاکستان کے بلے بازوں کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لئے ورلڈکپ تاریخ کا سب سے بڑا 349 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق آج ٹرینٹ برج کے میدان میں انگلینڈ کے کپتان مورگن نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستانی اوپنروں نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کا اچھا آغاز دیا۔ امام الحق نے 44 اور فخر زمان نے 36 رنز بنائے۔

اوپننگ کے ساتھ ساتھ آج پاکستان کی مڈل آرڈر بیٹنگ لائن نے بھی انگلش باوٴلز کو تنگی کا ناچ نچایا۔ بابر اعظم نے 63، محمد حفیظ نے84 اور کپتان سرفرازاحمد نے شاندار 55 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے اچھی باوٴلنگ کی اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ کرس ووکس نے 3 اور مارک وڈ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ کو آج کا میچ جیتنے کے لئے کرکٹ ورلڈکپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرنا ہو گا۔ اس سے قبل آئرلینڈ نے انگلینڈ کے خلاف 2011 کے ورلڈکپ میں 329 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔