پاکستان میں دم ہی نہیں کہ بھارت کو ہرائے، سابق بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ تضحیک آمیز بیان

ویب ڈیسک ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان رواں ماہ 16 جون کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں ایک بڑا مقابلہ ہونے جا رہا ہے۔ دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کو اس کانٹے دار مقابلے بے صبری سے انتظار ہے۔

پاک بھارت ورلڈکپ ٹاکرے سے قبل بھارت کی جانب سے پاکستان پر تضحیک آمیز لفظی جملوں کی جنگ چھیڑ دی گئی ہے۔ نامور سابق بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ نے نہایت مغرورانہ انداز میں بیان دیا ہے کہ پاکستان میں اتنا دم ہی نہیں کہ وہ بھارت کو ورلڈکپ مقابلوں میں شکست دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی یہ ٹیم ابھی نو آموز ہے جس دور میں پاکستان کی ٹیم طاقت ور تھی تب بھی بھارت کی شکست دینے میں ناکام رہی تھی۔

بھارتی سپنر نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ مقابلے میں بھارتی ٹیم پر زیادہ دباوٴ ہو گا کیونکہ ایک مضبوط ٹیم ہونے کے ناطے بھارت سے امیدیں زیادہ رکھی جا رہی ہیں اس لئے بھارٹی ٹیم پاک بھارت مقابلے میں دباوٴ کا شکار ہو گی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے تمام ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستان کو ہمیشہ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے 6 کے 6  مقابلوں میں بھارت ھی فاتح رہا ہے۔